سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ 3 ہزار 100 روپے کم ہو گئے

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ 3 ہزار 100 روپے کم ہو گئے

سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب دوبارہ کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، اور جون کے آغاز پر ہی مقامی و عالمی مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے تک پہنچ گئی ہے۔22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 437 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 767 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 34 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 6 ہزار 887 روپے پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 4 ہزار 494 ڈالر تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی براہِ راست پڑ رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔