لاہور (کرائم رپورٹر) ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے سے رکشے میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔