اولڈ ٹریفورڈ سے پاکستانی شائق کے اخراج پر لنکا شائر کلب کی معافی

اولڈ ٹریفورڈ سے پاکستانی شائق کے اخراج پر لنکا شائر کلب کی معافی

ویب ڈیسک: مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم سے پاکستانی تماشائی کو باہر نکالنے کے واقعے پر انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب لنکا شائر نے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح کو قومی ٹیم کی شرٹ پہننے پر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا شائر کلب نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تماشائی کو پیش آنے والی پریشانی اور تکلیف پر ہم معافی چاہتے ہیں۔متاثرہ شائق فاروق نذر نے بتایا کہ "میں میچ دیکھ رہا تھا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے مجھے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کا کہا، ورنہ شرٹ تبدیل کریں یا گراؤنڈ سے نکل جائیں۔"