پیرس(آئی این پی )ا سرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو کانز فلم فیسٹیول میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز فلم فیسٹیول اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے والی 23 سالہ فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کے اشتراک سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم پٹ یور سول آن یور ہینڈ اینڈ واک کی نمائش کے ذریعے انہیں اعزاز سے نوازے گا۔