فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا :ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ دفترخارجہ کے مطابق فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا ۔وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔