ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کسی بھی بات چیت سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں اور دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔