لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہے،ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 247 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔ پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی متوقع ہے۔