انتخابات میں شکست، ایرانی سفارتخانے کی ٹرمپ پر طنزیہ میم وائرل

نئی دہلی(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن جماعت کو 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگنے کے بعد بھارت میں ایرانی سفارت خانے نے بھی ان پر طنز کے نشتر چلا دیئے۔ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طنزیہ میم شیئر کی ہے۔اے آئی ویڈیو پر مبنی میم میں 4 افراد ڈونلڈ ٹرمپ کو اٹھا کر ایک کوڑے دان میں پھینکتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر خطرناک فضلہ کے الفاظ درج ہیں۔