مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان روانہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے اہم سیاسی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سینئر رہنما رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد گلگت بلتستان کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اپنے دورے کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے، جہاں وہ پارٹی کے انتخابی بیانیے اور ترقیاتی ایجنڈے کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گلگت بلتستان میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور تمام بڑی جماعتیں اپنی انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔