لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے 41 اضلاع میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے ڈی سلٹنگ آپریشن کے 95 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاڈویژنسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا جبکہ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے مہم کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز سہیل قادر چیمہ اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاڈویژنسنگ نے اہداف کے قریب پہنچنے پر واسا انتظامیہ اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مہم کو مزید پندرہ روز تک اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔