واٹر ری سائیکلنگ ڈیزائن کے بغیر نقشے پاس کرنے پر پابندی

 ہائیکورٹ نے آئندہ موسم بہار میں شجر کاری کو بڑھانے کی ہدایت کر دی
پانی کے تحفظ کیلئے میڈیا پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت:جسٹس شاہد کریم 
لاہور(کرائم  رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کیجسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو واٹر ری سائیکلنگ ڈیزائن شامل کئے بغیر بلڈنگز کے نقشے پاس روک کرنے سے روک دیا۔عدالت نے پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں کو گھروں میں گاڑیاں دھونے سے روکنے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے،عدالت نے آئندہ موسم بہار میں شجر کاری کو بڑھانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پانی کے تحفظ کیلئے میڈیا پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ، کار واش اور پٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹس نہ لگانے پر ایک لاکھ جرمانہ خوش آئند ہے،ری سائیکلنگ کے بغیر کاریں دھونے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، تعمیرات کیلئے زمین سے پینے کا پانی نکالنے پر پابندی کی ترجیحات ہونی چاہئیں، حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کو زیر پانی کے تحفظ کیلئے ذمہ داری کا احساس دلوانا چاہیے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ روڈا کودی جانے والی محکمہ جنگلات کی پانچ ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واپس لینی چاہیے،عدالت نے ممبر ماحولیاتی کمیشن سے مکالمہ کرتے کہا سی ٹی او سے ملاقات کا تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،سی ٹی او کو چاہیے تھا کہ کم از کم مال روڈ پرجہاں سڑک بند ہے ، وہاں ڈائیورشن سائن ہی لگا دیتے، ٹریفک کا والیم کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ورنہ اسکو کنٹرول کرنا انسانی طور پر ممکن ہی نہیں ،کیس کی مزید سماعت 21 فروری کو ہوگی۔