آف لوڈ کی جانے والی خواتین مسافروں میں ندا، گلناز اور اقصی شامل ہیں: ترجمان ایف آئی اے
کراچی (آئی این پی) ایف آئی اے امیگریشن نے جرمنی جانے والی 3 خواتین مسافروں کو مشکوک تعلیمی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ کا سراغ لگا لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کی جانے والی خواتین مسافروں میں ندا، گلناز اور اقصی شامل ہیں۔ ندا اور گلناز جرمنی کے اسٹوڈنٹ ویزوں پر سفر کر رہی تھیں جبکہ اقصی جرمن ریزیڈنس پرمٹ کی حامل تھی۔دورانِ جانچ ندا اور گلناز اپنے تعلیمی پروگرام اور جرمنی میں مجوزہ تعلیم سے متعلق تسلی بخش معلومات فراہم نہ کر سکیں۔ دونوں خواتین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کسی کالج یا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل نہیں کی۔ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اقصی گزشتہ 10 سال سے جرمنی میں مقیم ہے اور ویزا پراسیسنگ، بلاکڈ اکانٹس اور تعلیمی دستاویزات کے انتظام میں سہولت کاری کر رہی تھی۔