اسلام آباد(بیورو رپوٹ)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے یو کے سٹوڈنٹ ویزا فراڈ کے مرکزی ملزم واصل عزاد کو گرفتار کر کے 16 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں سلمان (،ذوالقرنین اور مسماۃ سعدیہ (ویزا کنسلٹنٹ) کے ساتھ مل کر شکایت کنندہ زاہد کی اہلیہ کے یو کے سٹوڈنٹ ویزاکیس کو دھوکا دہی کے ذریعے ہینڈل کیا۔ ملزمان کی ہدایت پر مئی 2025 میں ٹیس سائیڈ یونیورسٹی یو کے ، کے آن لائن پیمنٹ لنک کے ذریعے 4 ہزار پائونڈ جمع کروائے گئے تاہم ملزمان مقررہ ڈیڈ لائن تک ویزا درخواست اور ضروری دستاویزات جمع کروانے میں ناکام رہے۔