چیئرمین اوگرامستقل تعیناتی کیس میں حکومت سے جواب طلب

 قانونی طور پر عارضی بنیادوں پر کسی کو بھی چیئرمین او گرا تعینات نہیں کیا جا سکتا:درخواست گزار
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمن اوگرامستقل تعیناتی کیس میں حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 23 جون تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست کی  پیرکو سماعت کی۔اس دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اوگرا کے چیئرمین شپ کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے چیئرمین منیر احمد اعوان کو عارضی بنیادوں پرچارج دے کے لگایا گیا تھا اور قانونی طور پر عارضی بنیادوں پر کسی کو بھی چیئرمین او گرا تعینات نہیں کیا جا سکتا اس لیے ان کی اس تعیناتی کو کالعدم م قرار دیا جائے۔فاضل وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ اس طرح کی تعیناتیوں کے لیے پورا طریقہ کار موجود ہے جس پر عدالت نے سماعت 23 جون تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔