2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے:رپورٹ

 لاہور (آ ئی این پی)سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے،ان میں 164بڑے حادثات شامل ہیں۔ان حادثات میں مجموعی طور پر 169 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوئے، حادثات میں 134 مسافر، 28 راہگیر اور 7 پاکستان ریلویز ملازمین بھی جان سے گئے۔گزشتہ 5 سالوں کے مال بردار اور مسافر ٹرینوں کے کتنے حادثات ہوئے، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق سال 2021 سے 2025 کے دوران ٹرینوں کو 448 حادثات پیش آئے،مسافر ٹرینوں کو پیش آنے والے حادثات میں 164 بڑے حادثات تھے