پاک فوج کے 3141 جوان شہید ہوئے ، 2759 سپاہی، 212 جے سی اوز اور 170 افسران شامل
اسلام آباد ( آن لائن) وزیر دفاع نے ایوان میں پاک فوج کے شہداء کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2021 سے لے کر 2026 تک پاک فوج کے 3141 جوان اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے ہیں۔ ان میں 2759 سپاہی، 212 جے سی اوز اور 170 افسران شامل ہیں۔سب سے زیادہ شہداء کا تعلق پنجاب سے ہے، جہاں 1657 جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پنجاب سے شہید ہونے والے افسران کی تعداد 104، جے سی اوز کی تعداد 120 اور سپاہیوں کی تعداد 143 ہے۔خیبر پختونخواہ سے 534، سندھ سے 452، گلگت بلتستان سے 161، آزاد کشمیر سے 234 اور بلوچستان سے 103 فوجی شہید ہوئے۔ ان شہداء کی قربانیاں ملک کی سلامتی اور دفاع میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔