403 امیدوار انتخابی میدان میں آگئے،272 آزاد ، 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل
گلگت( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ۔فہرست کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جن میں سے 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔انتخابات میں مجموعی طور پر 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، خواتین امیدواروں میں سے 5 آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک، ایک خاتون امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 امیدوار میدان میں اتریں گے، جمعیت علما اسلام کے 9 امیدوار، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 امیدوار اور جماعت اسلامی کے 6 امیدوار بھی انتخابات میں شریک ہوں گے۔