لاہور(زیڈ این این)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کوآج گلگت بلتستان کے دورے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ این او سی جاری کر دیا ہے۔الیکشن حکام نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ن لیگ کی درخواست پر باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔