پی ٹی آئی نے رہنمائوں اور کارکنوں کوآج اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دیدی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے تک وہیں موجود رہا جائے: تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی، رہنمائوں اور کارکنوں کو پیغام
لاہور(آئی این پی)عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے  آج  اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو  دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہے۔تحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے۔اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی  ہدایت کی ہے۔