اسرائیل کے لبنان پر حملے‘ایران نے امریکہ سے جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے

 لبنان بھی ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی بنیادی شرائط میں شامل تھا‘جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی:ایرانی میڈیا
 تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے خلاف ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت سے انکار کردیا۔اس بات کا دعویٰ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ’’تسنیم‘‘ نے ایرانی مذاکراتی ٹیم اور ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے  لبنان بھی ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی بنیادی شرائط میں شامل تھا۔تاہم اسرائیل مسلسل لبنان میں حزب اللہ پر حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے ‘ وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی فورسز کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کا حکم دیا ہے۔