ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم میاں چنوں پہنچ گئے ہیں۔
ان کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گھر میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی تیاری نہیں کی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے بتایا کہ وہ میاں چنوں کی ایک ایسی دکان پر گئے جہاں سے وہ اپنے ماضی میں جیولن تھرو خریدا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دکان پر آ کر انہوں نے اپنا ماضی یاد رکھا۔ ارشد ندیم نے مستقبل میں میاں چنوں میں جیولن تھرو کی اکیڈمی قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔انہوں نے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گاؤں میں ایک اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے، جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع ملیں گے۔ ارشد ندیم نے پاکستان کی قوم اور اپنے اہل خانہ کی دعاؤں کو اپنی کامیابی کا باعث قرار دیا۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ ان کا اگلا مرحلہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہے جو عید کے بعد انگلینڈ میں منعقد ہوگی، جہاں وہ بہترین کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے میڈل کو پاکستان افواج کے نام کیا اور کہا کہ گولڈ میڈل ہمیشہ گولڈ ہی ہوتا ہے۔آخر میں ارشد ندیم نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ اسٹیڈیم بننے کے بعد ان کے پاس آئیں اور جیولن تھرو کی تربیت حاصل کریں۔