خاتون سمیت2افراد اغوا

قصور(خصوصی رپورٹ) قصور اور گردونواح سے ایک خاتون سمیت دو افراد کو اغوا کرلیاگیا، کنگن پور کے رہائشی محمدرمضان نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا کہ ابوہریرہ وغیرہ (ث)کو اغواکرکے لے گئے ،کوثر پروین بی بی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند خالد حسین اپنے نئے زیرتعمیر مکان گیا جوتاحال واپس نہ آیا ہے، پولیس مصروف کارروائی ہے۔