بیوی ناراض ہو کر فیصل آباد چلے گئی توغالب مارکیٹ کے 40سالہ عبدالرحمن نے پھندا لے لیا
گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 50سالہ آسیہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں، میوہسپتال میں دم توڑ گئی
اہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت دو مختلف علاقوں میں خاتون سمیت 2افراد نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ ایف بلاک میں واقع گھر سے 40سالہ عبدالرحمن کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی متوفی کا اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جو ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے گلشن راوی کے علاقے میں 50سالہ خاتون نے مبینہ خودکشی کر لی50سالہ آسیہ نے گھریلوحالات کی وجہ سیزہریلی گولیاں کھالیں،خاتون کوتشویشناک حالت میں میوہسپتال لایاگیا،ہسپتال میں ڈاکٹروں نیخاتون کی موت کی تصدیق کر دی۔اہلخانہ کیمطابق خاتون ڈپریشن کاشکارتھی پولیس نے دونوں مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کردی گئیں۔