کھلی کچہری میں 76 فیصد شہری پولیس ورکنگ سے مطمئن

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی کمیونٹی پالیسنگ کے مضبوط ہوتے رجحان کی بہترین مثال، نوجوان طلباء￿  و طالبات کی فرینڈز آف پولیس پروگرام کی شرکت میں اضافہ ہے۔ فرینڈز آف پولیس پروگرام کے 18ویں بیچ کے وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل طلباء￿  وطالبات کو محکمانہ نظم وضبط، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور شفافیت کا عملی مشاہدہ کرایا گیا۔ طلبہ کو ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری کی کارروائی کی مرحلہ وار آگاہی بھی دی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شکایات کے فوری اندراج، فالو اپ اور فیصلوں کے مراحل بارے تفصیلاََ آگاہ کیا۔ طلبہ کی موجودگی میں ایس ایچ اوزکوبذریعہ ویڈیولنک شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئی۔ وفد نے فیلڈ و آفس ورک، پولیس کے ریلیف میکانزم کو قریب سے دیکھا۔ فیصل کامران نے طلباء￿  وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سفارش شہریوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کھلی کچہری میں 76 فیصد شہری پولیس ورکنگ سے مطمئن رہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری سے ایس ایچ اوز کی اہلیت اور کرائم کا جائزہ لینے میں مدد ملتی ہے۔ کھلی کچہری کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ فیصل کامران نے مزیدکہا کہ پولیس فورس کی مثبت شناخت بنانے میں نوجوانوں کا مثبت کردار خوش آئند ہے۔ انٹرنشپ پروگرام میں شامل طلباء￿  وطالبات کو آپریشنز روم، ورک سٹیشن و دیگر برانچز کا دورہ بھی کروایا گیا۔