ایل این جی 15.27فیصد تک مہنگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک) ایل این جی 15.27فیصد تک مہنگی کردی گئی،اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.17 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.13ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 17.32ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.17ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی، سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16.39ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔