پاکستان اب قابل عزت مقام پر کھڑا، ٹیکس چوری رکنے سے معیشت بہتر ہوگی : احسن اقبال

10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے،تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی
 نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے،تھیسزڈسپلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور (آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی جہاز گرنے کا اعتراف کرلیا ہے، تین روزہ جنگ نے بھارتی قیادت کا غرور ملیا میٹ کردیا۔ انسٹیٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن لاہور میں تھسیز ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد مضبوط اورتواناپاکستان کا تاثر ابھرا ہے، معاشی محاذ پربھی آپریشن بنیان مرصوص جیسی کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری رکنے سے بھی معیشت بہتر ہوگی، ٹیکس چوری روکنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن پراسس شروع کیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضروری ہے کہ ہم اپنی فوج کو وسائل مہیا کریں،گزشتہ دور میں ہم کشکول لے کر گھومتے تھے،پاکستان اب قابل عزت مقام پرکھڑا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ڈیجیٹل سکلز سے لیس کرنا ہے، اسے مرغی اور انڈے بیچنا نہیں سکھائیں گے، ترقیاتی منصوبوں کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ ضروری ہے۔