ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام ہالینڈ اپنی آنے والی مارول فلم ’سپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
ہالی ووڈ کی مشہور خبر رساں اداروں جیسے ہالی وڈ رپورٹر، ڈیڈ لائن اور ورائٹی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ یہ حادثہ برطانیہ کے واٹفورڈ میں لیوسڈن سٹوڈیوز میں جمعہ کو پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹام ہالینڈ کو ایک اسٹنٹ کے دوران چوٹ لگ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے کسی اور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔اداکار حفاظتی اقدامات کے تحت فی الحال آرام کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے شیڈول کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک میٹنگ طے کی جائے گی۔فلم ’سپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے‘ جولائی 2026 میں ریلیز ہونے کی امید ہے، اور یہ ہالینڈ کی اسپائیڈر مین کے طور پر چوتھی فلم ہوگی۔ اس سے قبل وہ 2017 کی ’سپائیڈر مین ہوم کمنگ‘، 2019 کی ’سپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ اور 2021 کی ’سپائیڈر مین نو وے ہوم‘ میں نظر آ چکے ہیں۔
حال ہی میں فلم سازوں نے نیا اسپائیڈر مین سوٹ بھی پیش کیا ہے، جس میں روشن سرخ اور نیلے رنگ کے پس منظر پر ابھرا ہوا کالا ویبنگ نظر آ رہا ہے۔ ہالینڈ نے مداحوں کو اپنے نئے سپائیڈر مین کاسٹیوم کی جھلک دکھائی اور ایک ٹیزر ویڈیو میں کلاسک اسپائیڈر مین کی شکل میں نظر آئے۔اس فلم میں زینڈایا اور جیکب بَٹالون واپس آ رہے ہیں، جب کہ مارک رفیلو بطور بروس بینر (ہلک)، جون برنتھال بطور پنشَر اور مائیکل مینِڈو بطور اسکارپین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نئے اداکار بھی شامل ہیں، جن میں لیزا کولونزیاس، ٹرامیل ٹلمین اور سیڈی سِنک شامل ہیں۔