نئی دہلی(فارن ڈیسک ) ہندوتوا کے نفرت انگیز نظریہ کے غلبہ کیلئے برسراقتدار بی جے پی حکومت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کا بدترین استحصال جاری ہے۔مودی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، ان پر بہیمانہ تشدد اورعبادت گاہوں کی مسماری معمول بن چکی ہے۔ہندوستان گزٹ کے مطابق بی جے پی کے زیراقتدار بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں چند روز کے دوران 3 مساجد اور متعدد مزارات مسمار کردیئے گئے ہیں، مقامی رہائشیوں اورکمیونٹی کے مطابق کارروائی سے قبل کوئی پیشگی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا ہے