امتحانات میں گریس مارکس 3سے بڑھا کر5 کردئیے گئے

لاہور (آئی این پی )آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کردیئے گئے، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو آگاہ کر دیا۔آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے امتحانات میں گریس مارکس میں اضافہ پاسنگ مارکس میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے، پاسنگ مارکس 33سے بڑھا کر 40کیے گئے تھے ، 35نمبر والے امیدوار کو 5نمبر گریس مارکس دے کر پاس کیا جائے گا۔آئی بی سی سی بورڈز کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپر چیکرز کو نئی تبدیلی کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے۔ذرائع کے مطابق آئی بی سی سی بورڈز کی جانب سے گریس مارکس کو 7 کرنے کی تجویز دی گئی تھی، گریس مارکس زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں دیئے جا سکتے ہیں، تین مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں گریس مارکس کسی بھی مضمون میں نہیں دیئے جائیں گے۔