کیٹیگری اے کے شادی ہالز کے فکس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا
یٹیگری اے میں شادی ہال بکنگ پر کلائنٹس سے 50 ہزار ٹیکس وصول کیا جائے گا
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔کے پی ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے مطابق صوبے کے شادی ہالز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر ایونٹس کے مطابق فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کیپرا کا کہنا ہے کہ کیٹیگری اے کے شادی ہالز، جن کی گنجائش 500 سے زیادہ افراد پر مشتمل ہوتی ہے، ان کے فکس ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔اب کیٹیگری اے میں شادی ہال بکنگ پر کلائنٹس سے فی ایونٹ 50 ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، جب کہ اس سے قبل انہی ہالز میں ایک ایونٹ پر 25 ہزار روپے ٹیکس لیا جا رہا تھا۔اسی طرح کیٹیگری بی کے شادی ہالز، جن میں 300 سے 500 افراد کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے ٹیکس میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ کیٹیگری بی میں ایک ایونٹ پر 20 ہزار روپے فکس ٹیکس نافذ ہوگا