تاخیر سے دعویٰ دائر کرنے کی بنیاد پرحق وراثت سے محروم نہیں کیاجاسکتا، درخواست گزاروں کی اپیل منظور
لاہور (آن لائن) سپریم کورٹ نے 71 سال بعد بہنوں اور والدہ کو جائیداد سے محروم کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دے کر وراثتی جائیداد میں سے حصہ دینے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیاہے کہ تاخیر سے دعویٰ دائر کرنے کی بنیاد پرحق وراثت سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔عدالت نے درخواست گزاروں کی اپیل منظورکرتے تمام ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں ، 1955ء میں والد کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرا لی اور زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کر دیا تھا