48 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ٹینکر امریکی ناکہ بندی سے نکل گئے

 تیسرا جہاز بھی امریکی ناکہ بندی کی لائن سے گزر چکا ، تقریبا 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے
تہران(آئی این پی ) ایرانی خام تیل کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آگئی،  تیل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کے علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے  ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ٹینکر ٹریکرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایران کی پہلی بڑی خام تیل برآمدات ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ایرانیئن ٹینکر کمپنی کے دو بڑے وی ایل سی سی سپر ٹینکرز، ڈیونا اور ہیرو 2 امریکی بحری گھیرا عبور کر کے خلیجی پانیوں سے نکل چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جہاز مجموعی طور پر تقریبا 38 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لے کر روانہ ہوئے ہیں