اس دوران ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے
نئی دہلی (آئی این پی ) ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز کو ہیک کرکے صدر کی تقریر کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر کردیا۔ میڈیارپروٹس کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے بھارتی نیوز چینلز ٹی وی نائن ٹیلوگو اور فریڈم ٹی وی کناڈا کو ہیک کیا اور چینلز کے نشریاتی نظام تک رسائی حاصل کی۔ہیکرز نے بھارتی صدر کی تقریر کے دوران TV9 Telugu پر پاکستانی قومی ترانہ نشر کیا جب کہ اس دوران ایک پیغام بھی چلایا گیا جس میں ہیکرز کی جانب سے تنبیہ کی گئی کہ پاکستان سے چھیڑچھاڑ نہ کی جائے۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد دونوں چینلز کی نشریات متاثر ہوئیں، TV9 Telugu کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریبا ایک کروڑ 40 لاکھ جب کہ Freedom TV Kannada کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ماہرین کے مطابق مودی سرکار اور گودی میڈیا پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے مگر ہیکرز نے اس نظام کی قلعی کھول دی۔چوٹی کے بھارتی نیوزچینل کو ہیک کرکے پاکستانی ترانہ چلائے جانے سے بھارت کی ناقص سائبر سکیورٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وشوا گرواور شائننگ انڈیا کے دعوے کرنے والا بھارت کا انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔