بھارت میں پاکستانی شوبز مواد دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی

 نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی حکومت نے پاکستان کے نیوز یوٹیوب چینلز کے بعد اب ڈراموں اور دیگر شوبز مواد دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگادی۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کو جواز بنا کر بھارتی حکومت نے دو روز قبل  16 سے زائد پاکستانی نیوز یوٹیوب چینلز بند کردیئے  تھے۔بھارتی حکومت نے شعیب اختر اور باسط علی جیسے کرکٹرز سمیت دیگر مواد تخلیق کاروں کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگائی تھی۔اب بھارتی حکومت نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی ڈرامے دکھانے والے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی لگادی۔