گھریلو ناچاقی کے بعد 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی لاہور سے بازیاب Ask ChatGPT

گھریلو ناچاقی کے بعد 5 دن سے لاپتا جواں سال لڑکی لاہور سے بازیاب Ask ChatGPT

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں واقع لیاقت چوک کے قریب ایک برقع پوش خاتون کی موجودگی کی اطلاع 15 پر کال کے ذریعے ملی، جس پر ڈولفن اسکواڈ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔

 وہاں موجود 20 سالہ لڑکی نے ٹیم کو دیکھتے ہی زارو قطار رونا شروع کر دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق، لڑکی کی شناخت جویریہ کے نام سے ہوئی ہے، جو 25 جون کو پتوکی میں اپنے گھر سے گھریلو ناچاقی کے باعث ناراض ہو کر نکلی تھی اور اکیلے لاہور آپہنچی تھی۔ڈولفن اسکواڈ نے لڑکی سے ابتدائی معلومات لینے کے بعد فوری طور پر پتوکی پولیس اور اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ لڑکی کے بھائی زوہیب سے بات ہونے کے بعد جویریہ کو تھانہ سبزہ زار کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا، جہاں اہل خانہ کی آمد تک اسے مکمل تحفظ فراہم کیا گیا۔اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدید پریشان تھے اور جویریہ کی واپسی ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ پولیس حکام نے بھی بروقت اطلاع دینے والے شہری اور ڈولفن ٹیم کے فوری ردعمل کو سراہا۔