اسیر رہنمائوں کا احتجاج موخر کرنے کا مشورہ

پی ٹی آئی رمضان میں احتجاج مو خرکردے عمران کی صحت پر سیاست بند کریں،بہنوں کو اعتماد میں لیکر علاج کروائیں:میڈیا کو خط
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں نے رمضان میں احتجاج موخر کرنے کی اپیل کردی،شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کی جانب سے میڈیا کو ایک مشترکہ خط لکھا گیا جس میں رہنمائوں نیاپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مو خر کردی جائے۔خط میں صدر آصف زرداری کی جانب سے عمران خان کے خلاف حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔اسیر رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے، ان کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹروں کو اعتماد میں لے کر علاج معالجہ کرایا جائے۔