ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، فی یونٹ ٹیرف میں کمی

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، فی یونٹ ٹیرف میں کمی

ویب ڈیسک: شہرِ قائد سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ایک بڑی ریلیف کی خبر سامنے آئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی جانب سے بھیجی گئی بنیادی بجلی ٹیرف میں کمی کی درخواست منظور کر لی ہے اور نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔

کمی کا اطلاق کب سے ہوگا؟
نیپرا کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

 ٹیرف میں کتنی کمی کی گئی؟
اوسط کمی: 1.14 روپے فی یونٹ
زیادہ سے زیادہ کمی: 1.16 روپے فی یونٹ
 لائف لائن صارفین کیلئے کیا صورتحال ہے؟
ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا نرخ برقرار رکھا گیا ہے۔51 سے 100 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ کا ٹیرف بھی برقرار ہے۔
 
اضافی ٹیکسز کی وضاحت
نیپرا نے واضح کیا ہے کہ ان نرخوں میں ٹیکسز شامل نہیں۔ بجلی کے بلوں میں:

سیلز ٹیکس
ٹرف سبسڈی ایڈجسٹمنٹ
ایف سی سرچارج
نیلم جہلم سرچارج
جیسے چارجز شامل ہونے کے بعد فی یونٹ قیمت میں فرق آ سکتا ہے۔
 پس منظر
پاور ڈویژن نے نیپرا میں بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست ملک بھر میں یکساں نرخ لاگو کرنے کے لیے دائر کی تھی۔ نیپرا نے اس پر گزشتہ روز عوامی سماعت کی اور آج اس پر منظوری دے دی۔