تعلیم اور علم میں فرق

فریال مظفر

ان میں بنیادی فرق یہ ہیں کہ تعلیم ایک رسمی عمل ہے جبکہ علم ایک غیر رسمی عمل ہے  تعلیم جو کہ ہم کالجز اور  یونیورسٹیوں میں حاصل کرتے ہیں اور علم وہ ہے جو ہم اپنے ذاتی زندگی میں سیکھتے ہیں 
تعلیم  ایک طالب علم  جو اپنے استاد سے سیکھتا ہے جبکہ علم  انسان تجربات مشاہدات اور مقاصد سے سیکھتا ہے ،تعلیم وہ ہے جس میں ہم استاد اور کتابوں سے سیکھتے ہیں جبکہ علم میں ہم خود سیکھتے ہیں۔جہاں تعلیم ہمیں رہن سہن کا ڈھنگ سکھاتی ہیں وہاں علم ہمیں ان سب پر مکمل عبور حاصل کرنے کا سلیقہ سیکھاتی ہے۔

تعلیم میں ہم وہ سیکھتے ہیں جو ہمیں سکھایا جاتا ہے بلکہ علم میں ہم وہ سیکھتے ہیں جو ہماری زندگیوں سے جڑا ہوا ہوتا ہے تعلیم میں ہمیں ایسے عنوان پڑھائے جاتے ہیں جس پر ہمیں مہارت حاصل کرنے کے  قابل بنایا جاتا ہے جبکہ علم انسان کی سوچ اور تجربات کو اتنا بڑھا دیتا ہے جو انسان کے آگے کی زندگی میں مختلف پہلوؤں میں کام آتیہیں۔ 

تعلیم اور علم میں سب سے بڑا فرق ہی یہی ہے کہ تعلیم ہمیں کتابوں سے پڑھایا جاتا ہے جبکہ علم کو سیکھنے کے لیے ہمیں کسی کتاب یا ایجوکیشن کی ضرورت نہیں ہوتی 
آسان لفظوں میں اگر بیاں کروں تو تعلیم سے ہم صرف ڈگریاں ہی حاصل کرتے ہیں اگر انسان کے پاس تعلیم ہے اور علم نہیں تو کسی کام کا نہیں کیونکہ  علم میں لہجہ، سلیقہ، اور انداز چھپا ہوا ہے