دہشت گردی:نومبر میں 245 افراد نے جانیں گنوائیں(127 دہشت گرد شامل)

68سکیورٹی اہلکار اور 50  شہری جاں بحق ہونے والوں میں شامل‘257افراد زخمی ہوئے:پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز

 اسلام آباد(آئی این پی ) ملک میں ریاست مخالف تشدد  کے حوالے سے نومبر   ایک اور خوفناک مہینہ رہا  ۔ نومبر 2024 میں 68 سیکیورٹی اہلکار اور 50 عام شہریوں سمیت 245 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 257 دیگر زخمی ہوئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق  مرنے  والوں میں 127 دہشت گرد شامل ہیں، جو کہ فروری 2017 کے بعد ایک مہینے میں سب سے زیادہ تعداد ہے جب 148 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس)  کے نومبر کے جمع اور جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں 119 شہری، 104 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 34 دہشت گرد شامل ہیں۔گزشتہ ماہ، سیکورٹی فورسز نے 20 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جبکہ عسکریت پسند 11 افراد کے اغوا کے ذمہ دار تھے۔نومبر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا اور اکتوبر میں 68 کے مقابلے نومبر میں 71 حملے ریکارڈ کیے گئے