بنکاک (آئی این پی )تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے کمبوڈیا کے سابق رہنما کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معزول وزیراعظم شینا وتری کو کمبوڈین رہنما ہن سین سے ہونے والی فون کال پر بد اخلاقی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق 2008 کے بعد شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔نو رکنی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ 39 سالہ شینا وتری بطور وزیراعظم کمبوڈین رہنما ہن سین سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اخلاقی معیارات کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔