وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، قانون سازی کے فیصلے کی توثیق

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، قانون سازی کے فیصلے کی توثیق

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔وفاقی کابینہ میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں ایک بار پھر تاخیر ہو سکتی ہے، اور حکومت نے اس سلسلے میں قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں وارڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، تاکہ انتخابات کے انعقاد کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا سکے۔