1سال میں ٹول ٹیکس ڈبل

ریونیو64 ملین سے تجاوز کرگیا ،ہائی ویز سے34ملین ، موٹرویز سے29ملین وصول ،سندھ 117فیصد،پنجاب 84فیصد، اضافہ ہوا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایک سال میں ٹول ٹیکس میں 100فیصد اضافہ،ٹیکس کولیکشن64 ملین روپے سے تجاوز کرگئی۔سال 2023-2024 میں موٹرویز اور ہائی ویز سے حاصل ہونے والی ٹول ٹیکس کلیکشن 32 ملین سے زائد رہی ،ہائی ویز سے 17 ملین اور موٹرویز سے 14 ملین سے زائد ٹول ٹیکس وصول کیا گیا۔سال 2024-2025 میں موٹرویز اور ہائی ویز سے حاصل ہونے والی ٹول ٹیکس کلیکشن بڑھ کر 64 ملین سے زائد ہو گئی جس میں ہائی ویز سے 34 ملین اور موٹرویز سے 29 ملین سے زائد ٹول ٹیکس حاصل کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں ٹول ٹیکس کی وصولی میں 84 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ صوبہ سندھ میں ٹول کلیکشن 117 فیصد ، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد اور بلوچستان میں 81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ موٹر ویز اور ہائی ویز پر سرکاری اداروں ، ایمبولینسز ، پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔