مشین سے 11توڑے گندم ،40کلو آٹااور دیگرسامان چوری

ظفروال (خصوصی رپورٹ )ظفروال کے نواح جبال میں چورظفر ننھا کی مشین سے 11 توڑے گندم، 40 کلو آٹا اور مختلف وزن کے وٹے لے کر رفو چکر ہوگئے۔متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی میں مصروف ہے۔