تہران (آئی این پی )ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف مظاہرے ملک کے کئی شہروں میں مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہے۔بی بی سی کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں رات بھر جاری رہنے والے مظاہروں کے دوران کوہ دشت میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا۔ کوہ دشت سے ملنے والی ویڈیوز میں مظاہرین پر گولیاں چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لورستان کے حکام کا کہنا ہے کہ کوہ دشت میں ایک شخص جاںبحق اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ تاجروں اور دکانداروں کا احتجاج تین روز قبل شروع ہوا تھا، جب کئی دکانیں تہران اور دیگر شہروں میں بند کر دی گئیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا