دمشق (آئی این پی )شام کے شمالی شہر حلب میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔شامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا