کراچی(آئی این پی )نادرا کی ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہوگیا، گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے ممکن ہوسکے گی۔ترجمان نادرا کے مطابق نادرا کی خدمات عوام کے گھروں کے قریب لانے کے لئے نیا متبادل سروس چینل متعارف کرادیا گیا، اس پائلٹ منصوبے کا آغاز اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کر دیا گیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں 18 ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ہیں، ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا۔نادرا کی مقررہ فیس پر ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ہیں