اسلام آباد (یواین پی) ملک کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی آف لوڈنگ کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے ایک شہری احتشام الحق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے عملے نے بغیر کسی وجہ کے مجھے آزربائیجان کی فلائیٹ سے آف لوڈ کیا اور پاسپورٹ اور متعلقہ امیگریشن دستاویزات پر آف لوڈ کی مہر بھی لگا دی گئی لیکن پھر کہا گیا کہ 80 ہزار روپے رشوت دو تو تمہیں جانے کی اجازت دے دی جائے گی