اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے متعدد مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور اوور لوڈنگ کرنے والی 10 گاڑیوں کے چالان کر دئیے ، 4 کو موقع پر بند کر ا دیا ، اوورلووڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 45 ہزار روپیہ جرمانہ بھی کیا گیا، اس موقع پر سیکرٹری اتھارٹی واصف یاسین نے کہا ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین کے تحت گاڑیوں میں لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔دریں اثنا سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس حکام نے ایل پی جی فٹڈ 10 گاڑیاں اور 2 رکشے بند کردئیے۔ بغیر پرمٹ و فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے مالکان کو 45 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔