ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثے جمع کرانے کی مہلت میں 15 دن کی توسیع

اسلا م آباد (آئی این پی )الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے اثاثے جمع کرانے کی مہلت میں پندرہ دن کی توسیع کر دی ۔ ارکان پارلیمنٹ اب پندرہ جنوری تک گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت سولہ جنوری سے معطل کر دی جائے گی ۔ معطل ارکان پارلیمان کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔الیکشن کمیشن نے پہلے گوشواروں جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس دسمبر دو ہزار پچیس مقرر کی تھی ۔