پلوامہ حملے کو عوامی جذبات بھڑکانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا گیا:سنتان پانڈے کا بیان
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سیاست میں پلوامہ حملے سے متعلق ایک بار پھر سنگین الزامات سامنے آ گئے ۔بھارتی رہنما سنتان پانڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ 2019 میں ہونے والا پلوامہ حملہ کسی غیر ملکی کارروائی کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ایک سیاسی سازش تھی۔بھارتی خبررساںادارے اے این آئی کے مطابق سنتان پانڈے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ حملے کو عوامی جذبات بھڑکانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اس واقعے کے ذریعے اپنی نااہلی اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔سنتان پانڈے نے سوال اٹھایا کہ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد (آر ڈی ایکس) کہاں سے آیا، جس کا جواب آج تک بی جے پی حکومت عوام کو نہیں دے سکی۔ ان کے مطابق بغیر کسی شفاف تحقیقات، ٹھوس شواہد اور ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کرنا مودی حکومت کا معمول بن چکا ہے